September 10, 2010, 09:15:33 AM
Home
Forum
Gallery
Chat
Arcade
Login
Register
Help
Search
Calendar
Weyouth.pk, Win contest and get free easyload
«
YOUTH Cafe
«
Articles
« یہ وقت بھی گزر جائے گا
Pages: [
1
]
Go Down
« previous
next »
Print
Author
Topic: یہ وقت بھی گزر جائے گا (Read 135 times)
0 Members and 1 Guest are viewing this topic.
sitara
Staff Supervisor
Hero Member
Points : 7093
Posts: 6948
Online
یہ وقت بھی گزر جائے گا
«
on:
December 26, 2009, 10:31:38 PM »
یہ وقت بھی گزر جائے گا
یہ وقت بھی گزر جائے گا
کسی بادشاہ نے اپنے ملک سے تمام پڑھے لکھے، عقلمند اور عالم قسم کے لوگوں* کو جمع کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا کوئی ایسا مشورہ، منتر یا مقولہ ہے کہ جو ہر قسم کے حالات میں کام کرے، ہر صورتحال اور ہر وقت میں اس ایک سے کام چل جائے۔ کوئی ایسا مشورہ جو کہ میں اگر اکیلے میں ہوں* اور میرے ساتھ کوئی مشورہ کرنے والا نہ ہو تب بھی مجھے اس کا فائدہ ہو؟
تمام لوگ بادشاہ کی اس خواہش کو سن کر پریشان ہو گئے کہ کون سی ایسی بات ہے جو کہ ہر وقت، ہر جگہ کام آئے؟ جو کہ ہر صورتحال، خوشی، غم، الم، آسائش، جنگ و جدل، ہار، جیت غرض* کہ ہر جگہ فِٹ ہو سکے؟ِ
کافی دیر آپس میں* بحث و مباحثہ کے بعد ایک بوڑھے آدمی نے ایک تجویز پیش کی جسے تمام نے پسند کیا اور وہ بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوئے۔
انہوں نے بادشاہ کی خدمت میں ایک کاغذ پیش کیا اور کہا کہ اس میں* وہ منتر موجود ہے جس کی خواہش آپ نے کی تھی۔ شرط صرف یہ ہے کہ آپ اس کو صرف اس وقت کھول کر دیکھیں گے جب آپ اکیلے ہوں اور آپ کو کسی کی مدد یا مشورہ درکار ہو۔ بادشاہ نے اس تجویز کو مان کر کاغذ کو نہایت حفاظت سے اپنے پاس رکھ لیا۔
کچھ عرصے کے بعد پڑوسی دشمن ملک نے اچانک بادشاہ کے ملک پر حملہ کر دیا۔ حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ بادشاہ اور اس کی فوج کو بری طرح شکست ہوئی۔ فوج نے اپنے بادشاہ کے ساتھ مل کر اپنے ملک کے دفاع کی بہت کوشش کی لیکن بالآخر انہیں محاذ سے پسپائی اختیار کرنی پڑی۔ دشمن ملک کے سپاہی بادشاہ کے پکڑنے اس کے پیچھے لگ گئے اور بادشاہ اپنی جان بچانے کے لئے گھوڑے پر بھاگ نکلا۔ بھاگتے بھاگتے وہ پہاڑ کے اس مقام پر پہنچ گیا کہ جہاں دوسری طرف گہری کھائی تھی اور ایک طرف دشمن کے سپاہی اس کا پیچھا کرتے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے تھے۔
اس صورتحال میں اسے اچانک اس منتر کا خیال آیا جو کہ اسے بوڑھے شخص نے دیا تھا۔ اس نے فوراً اپنی جیب سے وہ کاغذ نکالا اور پڑھنا شروع کیا۔ اس کاغذ پر لکھا تھا کہ
"یہ وقت بھی گزر جائے گا"
بادشاہ نے حیران ہو کر تین چار دفعہ اس تحریر کو پڑھا —
اسے خیال آیا کہ یہ بات تو بالکل صحیح ہے۔ ابھی کل ہی وہ اپنی حکومت میں سکون کی زندگی گزار رہا تھا اور تمام عیش و آرام اسے میسر تھا اور آج وہ دشمن سے بچنے کے لئے بھاگتا پھر رہا ہے؟ جب آرام اور عیش کے دن گذر گئے تو یقینا یہ وقت بھی گذر جائے گا۔ یہ سوچ کر اسے سکون آ گیا اور وہ پہاڑ کے آس پاس کے قدرتی مناظر کو دیکھنے لگا۔ کچھ ہی دیر میں اسے گھوڑوں* کے سُموں کی آوازیں معدوم ہوتی سنائی دیں، شاید دشمن کے سپاہی کسی اور طرف نکل گئے تھے۔
بادشاہ ایک بہادر آدمی تھا۔ جنگ کے بعد اس نے اپنے لوگوں کا کھوج لگایا جو آس پاس کے علاقوں میں چھپے ہوئے تھے۔ اپنی بچی کھچی قوت کو مجتمع کرنے کے بعد اس نے دشمن پر حملہ کیا اور انہیں شکست دے دی۔ جب وہ جنگ جیت کے اپنی مملکت میں واپس جا رہا تھا تو اس کے ملک کے تمام لوگ استقبال کے لئے جمع تھے۔ اپنے بہادر بادشاہ کے استقبال کے لئے لوگ شہر کی فصیل، گھروں کی چھتوں غرض کہ ہر جگہ پھول لئے کھڑے تھے اور تمام راستے اس پر پھول نچھاور کرتے رہے۔ ہر گلی کونے میں لوگ خوشی سے رقص کر رہے تھے اور بادشاہ کے شان میں قصیدے گا رہے تھے۔ بادشاہ بھی اپنے فوجی قافلے کے ہمراہ بڑی شان سے کھڑا لوگوں کے نعروں کا جواب دے رہا تھا۔ اس نے سوچا کہ دیکھو لوگ ایک بہادر کا استقبال کیسے کرتے ہیں، میری عزت میں اب اور اضافہ ہو گیا ہے، اور کیوں* نہ ہوتا، دشمنوں کو مار بھگانا کوئی اتنا آسان نہیں تھا اور خصوصا ایک مکمل شکست کے بعد۔
یہ سوچتے سوچتے اچانک اسے اس کاغذ کے مضمون کا خیال آ گیا
"یہ وقت بھی گذر جائے گا"۔
اس خیال کے ساتھ ہی اس کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔ اپنے آپ پر غرور ایک ہی لمحہ میں ختم ہو گیا اور اس نے سوچا کہ اگر یہ وقت بھی گذر جائے گا تو یہ وقت میرا نہیں۔ یہ لمحے یہ حالات میرے نہیں، یہ ہار اور یہ جیت بھی میری نہیں۔ ہم صرف دیکھنے والے ہیں، ہر چیز کو گذر جانا ہے اور ہم صرف ایک گواہ ہیں۔
ہم صرف محسوس کرتے ہیں۔ زندگی آتی ہے اور چلی جاتی ہے۔ خوشی اور غم کا بھی یہی حال ہے۔ اپنی زندگی کی حقیقت کو جانچیں۔ اپنی زندگی میں خوشی، مسرتوں، جیت، ہار اور غم کے لمحات کو یاد کریں۔ کیا وہ وقت مستقل تھا؟ وقت چاہے کیسا بھی ہو، آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔
زندگی گذر جاتی ہے۔ ماضی کے دوست بھی بچھڑ جاتے ہیں۔ جو آج دوست ہیں وہ کل نہیں رہیں* گے۔ ماضی کے دشمن بھی نہیں ہیں اور آج کے بھی ختم ہو جائیں گے۔ اس دنیا میں کچھ بھی کوئی بھی مستقل اور لازوال نہیں۔
ہر چیز تبدیل ہو جاتی ہے لیکن تبدیلی کا قانون نہیں بدلتا۔ اس بات کو اپنی زندگی کے تناظر میں سوچیں۔آپ نے کئی تبدیلیوں کو زندگی میں* دیکھا ہو گا، کئی چیزوں کو تبدیل ہوتے ہوئے مشاہدہ کیا ہو گا۔ آپ کی زندگی میں* کئی بار غم اور شکست کے حالات آئے ہوں* گے اور اسی طرح آپ نے کئی پرمسرت لمحات بھی گذارے ہوں* گے۔ دونوں قسم کے وقت کو گذر جانا ہے، کچھ بھی مستقل نہیں ۔ ہم اصل میں* کیا ہیں پھر؟ اپنے اصل چہرے کو پہچانئے ۔ ہمارا چہرہ اصل نہیں ہے۔ اس نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو جانا ہے۔ تاہم آپ کے اندر کچھ ایسا ہے کہ جو کبھی تبدیل نہیں ہوتا اور ہمیشہ ایسا ہی رہتا ہے۔
کیا چیز ہے جو کہ غَیر مُتغَیَّر ہے؟ شاید آپ کے اندر کا صحیح انسان۔ آپ صرف تبدیلی کے گواہ ہیں، محسوس کریں اور اسے سمجھیں ۔
اپنی زندگی کی منفی تبدیلیوں کو محسوس کریں اور اپنی ذات سے اس پر قابو پانے کی کوشش کریں -
رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے اور رہنے والے ہمارے اعمال، سوچیں اور عمل کریں
Logged
The Most difficult phase of life is not when no one understands you..
It is when you don,t uderstand yourself...
vypres
Global Moderator
Hero Member
Points : 4272
Posts: 7445
Offline
Proud to be a Muslim
Re: یہ وقت بھی گزر جائے گا
«
Reply #1 on:
December 26, 2009, 10:34:36 PM »
bohut khobsurat share ki hay aap ney...
Logged
Staff Member
sitara
Staff Supervisor
Hero Member
Points : 7093
Posts: 6948
Online
Re: یہ وقت بھی گزر جائے گا
«
Reply #2 on:
December 26, 2009, 10:46:54 PM »
Quote from: vypres on December 26, 2009, 10:34:36 PM
bohut khobsurat share ki hay aap ney...
vypres yeh topic aapke lie mai ne post kiya hain
aapko kuch problems hain life mei as I think so yeh topic read ker k I hope k aapko kuch hosla and new thinking mele....
Logged
The Most difficult phase of life is not when no one understands you..
It is when you don,t uderstand yourself...
vypres
Global Moderator
Hero Member
Points : 4272
Posts: 7445
Offline
Proud to be a Muslim
Re: یہ وقت بھی گزر جائے گا
«
Reply #3 on:
December 27, 2009, 01:06:13 AM »
رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے
we must pray2Allah everytime.....
also try2respect ev1 in our daily life
Logged
Staff Member
Pages: [
1
]
Go Up
Print
« previous
next »
Jump to:
Please select a destination:
-----------------------------
SITE RULES AND ANNOUNCEMENTS
-----------------------------
=> SITE ANNOUNCEMENTS, NEWS AND UPDATES
=> Help And Support
=> Prizes and Contest
-----------------------------
SUGGESTIONS
-----------------------------
=> Images Folder (only for STAFF)
=> Suggestions and Advices
-----------------------------
GENERAL DISCUSSIONS
-----------------------------
=> INTRODUCTION
=> Polls
=> CHIT CHAT
=> Quizes
=> Wishes and Blessings
=> Interview Mania
-----------------------------
Competition Mania
-----------------------------
=> Member Of The Month (MOM)
=> Competitions and Bonus Points List
=> Competitions between members
=> Member of the Week and Awards for Members
-----------------------------
INFORMATION TECHNOLOGY
-----------------------------
=> Download or Share Softwares
=> Share or Find Web Scripts
=> Cracks And Keygens
=> Programming related
=> IT NEWS and Discussion
=> Web Related
=> Graphics Zone
=> Computer Help and Tips
=> Anti Virus
-----------------------------
YOUTH Cafe
-----------------------------
=> Articles
=> Lets Debate on Diffrent Topics
-----------------------------
Online Flash Games
-----------------------------
=> Online Dynamic Games
=> Flash Puzzels Games
=> Flash Action and Adventure
=> Flash Sports Games
=> Others Games
-----------------------------
FUN ZONE
-----------------------------
=> Online Gaming Zone
=> JOKES, HUMOR AND RIDDLES
=> Avatars
=> PHOTOS AND PICTURES
-----------------------------
Kids Zone
-----------------------------
=> Kids Activities
-----------------------------
RELIGION AND BELIEVES
-----------------------------
=> Religion and Relates Topics
=> Qurani Ayat
=> Islamic Pictures
-----------------------------
Entertainment
-----------------------------
=> Pakistani TV Dramas
=> Indian TV Dramas
===> Mobile Reviews
-----------------------------
MEDIA CORNER
-----------------------------
=> Live FM Radio
=> News and Current Affairs
=> Showbiz
===> Latest Bollywood News
-----------------------------
Women's Corner
-----------------------------
=> Beauty Tips
-----------------------------
Sports
-----------------------------
=> Cricket Lovers
=> ICL 20/20 Matches
=> IPL Players Pictures
=> IPL 20/20
=> Football Lovers
=> WWE Lovers
-----------------------------
RELATIONSHIP
-----------------------------
=> Friendship
=> Personal Problems and Solutions
=> Love
-----------------------------
GLOBAL INFORMATION
-----------------------------
=> Modern Science Inventions
===> Vehicles
===> Health Care
-----------------------------
EDUCATION AND LEARNING
-----------------------------
=> Programming Tutorials
=> BBA and MBA notes
=> Virtual University
=> Education and Learning Advices
=> E-books and Tutorials
=> Share Notes
-----------------------------
SHEER-O-SHAYARI (POETRY)
-----------------------------
=> Sheer-o-Shayari
=> English Poetry
=> Punjabi Poetry
=> Funny Poetry
Top Links